محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین کا کہنا ہے کہ گرمیوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے، مکھی اور مچھر کی پیدائش زیادہ ہونے سے لمپی اسکن بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے، ویکسین لگنے سے جانور بیماری سے محفوظ رہیں گے، پنجاب لمپی اسکن کی ویکسین خود بنارہا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین کا کہنا تھا کہ سندھ سے پنجاب میں جانوروں کی سپلائی جاری ہے، کوئی پابندی نہیں لگائی، صوبے میں فی الحال لمپی اسکن کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے یونین کونسل کی سطح تک ویکسین پہنچادی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ریسرچ کا کہنا تھا کہ لمپی اسکن بیماری بکرے یا بھیڑ میں منتقل نہیں ہوتی، جن جانوروں میں منتقل ہوتی ہے انکا گوشت اور دودھ بھی قابل استعمال ہوتا ہے، کراچی اور دیگر علاقوں کے ڈیری فارمرز پنجاب سے ویکسین لے کر جانوروں کو لگا رہے ہیں۔
ڈاکٹر سجاد کا کہنا تھا کہ لمپی اسکن کا پی سی آر ٹیسٹ لاہور میں تین سرکاری لیبارٹریوں سے کرایا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.