منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

مکمل اتفاق ہے جو دہشت گردی میں ملوث ہے اس سے بات نہیں ہوگی، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مکمل اتفاق ہے کہ جو دہشت گردی میں ملوث ہے اس سے بات نہیں ہوگی۔

ڈیووس میں عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان سے روابط نہ رکھنا مسئلے کا حل نہیں، طالبان سے روابط جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی تحقیقات افغان حکومت کر رہی ہے۔

نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے فیٹف نے ہمارے اقدامات کی توثیق کی۔

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ پُرامن افغانستان کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ وہ عالمی وعدے پورے کرے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق زور دیا ہے، پاکستان میں مکمل اتفاق ہے کہ جو دہشتگردی میں ملوث ہے اس سے بات نہیں ہوگی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنیوا میں سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان سے اظہار یکجہتی پر عالمی برادری کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری پر خرچ کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.