مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو ایشیا کپ کےلیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کو طیب طاہر کی جگہ 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔طیب طاہر بطور ٹریولنگ ریزرو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔
خیال رہے کہ سعود شکیل کو اس سے قبل صرف افغانستان سے سیریز کےلیے ٹیم میں رکھا گیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کل کولمبو سے ملتان پہنچے گا۔
لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کرنے والے پلیئرز کو پہلے لاہور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
بابر اعظم، نسیم شاہ اور امام الحق کل لاہور جائیں گے اور وہ پیر کو ملتان پہنچیں گے۔
ادھر ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں پہلا ٹریننگ سیشن 29 اگست کو کرے گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ہوگا۔
Comments are closed.