جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

مڈغاسکر: نیشنل اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک، 80 زخمی

مڈغاسکر کے دارالحکومت اینٹانانیریو کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے تماشائی نیشنل اسٹیڈیم میں اسپورٹس ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے داخل ہورہے تھے کہ بھگدڑ مچ گئی۔

یہ افتتاحی تقریب انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز کیلئے منعقد کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.