بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچ کے علاقے سے 6 کان کنوں کو اغواء کر لیا گیا۔
اغواء ہونے والے کان کن کوئلے کی کان میں کام کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کان کنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے مچ میں کوئلے کی کان سے رہائشی علاقے کی طرف آتے ہوئے اغواء کیا۔
پولیس کے مطابق 4 مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ، ایک کا مچ اور ایک کا قلعہ عبداللّٰہ سے ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغوی کان کنوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب ہرنائی کی کان میں مٹی کاتودہ گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہرنائی میں واقع کوئلے کی کان میں گرنے والے مٹی کے تودے کے ملبے تلے دب کر ایک کانکن جاں بحق ہو گیا۔
Comments are closed.