مچھلی کھا کر دودھ پینے سے جِلد کی بیماری ’برص‘ کا کوئی تعلق نہیں، سائنسدانوں اور ماہرین صحت نے نئی تحقیق میں بتا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی ممالک میں یہ روایت ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے برص کی بیماری ہوجاتی ہے۔
ایک سوچ یہ بھی ہے کہ مچھلی اور دودھ والی اشیاء ایک ساتھ کھانے سے گیس اور نظامِ ہاضمہ کے دیگر مسائل ہو جاتے ہیں کیونکہ ان میں بےحد پروٹین ہوتا ہے جسے ہضم کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
لیکن کئی علمی تحقیقات کے بعد مچھلی کھا کے دودھ پینے سے برص کی بیماری کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ملا۔
سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ بحیرہ روم کے قریبی ممالک میں کھائی جانے والی غذائیں دنیا کی سب سے صحت مند غذا ہیں جن میں مچھلی، دودھ اور دہی شامل ہیں۔
برص کیسے ہوتا ہے؟
یہ واضح نہیں ہے کہ برص کی بیماری کیسے ہوتی ہے، معلوم شدہ نکتے کے مطابق خلیے تیار کرنے والے صبغے (pigments) جِلدی سیاہی (melanin) بنانا بند کر دیتے ہیں۔
برص سے بچنے کیلئے کوئی خصوصی طریقہ کار نہیں ہے لیکن چند تدابیر اختیار کرکے اس سے بچا جاسکتا ہے۔
1- روازنہ اسکن موائسچرائزر استعمال کریں۔
2- جسم کو زخمی ہونے سے بچائیں۔
3- دھوپ کی تمازت سے بچیں۔
Comments are closed.