بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مچھروں کی بہتات اور بیماریاں، سیلاب متاثرین پریشان

سندھ کے مختلف علاقوں میں مچھروں کی بہتات، مختلف بیماریاں اور کئی کئی فٹ کھڑا پانی سیلاب متاثرین کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

پڈعیدن، سانگھڑ، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھری میر واہ اور خیرپور میں سیلابی پانی اب تک موجود ہے، لوگوں کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے واحد سہارا صرف کشتی ہے۔

سندھ میں سیلاب کو ایک ماہ ہونے کو ہیں تاہم اب تک کئی متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ہیں

پانی مسلسل جمع رہنے کی وجہ سے گیسٹرو، ملیریا اور دیگر جلدی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹھٹھہ میں بھریا شیدی موری کے بند پر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سیلاب متاثرین کا ڈیرہ ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک سر چھپانے کے لیے خیمے اور نہ ہی پیٹ بھرنے کے لیے راشن ملا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.