مایہ ناز آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک نے نیشنل اسٹیڈیم میں بات چیت کے دوران اچانک ہی ’شکریہ‘ کہہ کر پاکستان کے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔
کراچی ٹیسٹ کے آخری روز کے کھیل کے آغاز سے قبل زینب عباس نے مچل اسٹارک سے بات چیت کی، گفتگو کے اختتام پر زینب نے مچل اسٹارک کا انگریزی میں شکریہ ادا کیا ۔
جواب میں مچل اسٹارک نے اردو میں ہی ’شکریہ‘ کہہ کر حیران کردیا۔
مچل اسٹارک کی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوچکی ہے، صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ میں آخری اور فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن میزبان ٹیم پاکستان نے 192رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔
میچ میں کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل عبداللّٰہ شفیق نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 96 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے کھانے کے وقفے تک کپتان بابر اعظم 133 اور فواد عالم 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز ہے۔
Comments are closed.