بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مچل اسٹارک ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی20 ورلڈکپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کروایا۔

انہوں نے 15 کی اوسط سے 4 اوورز میں 60 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی اپنے نام نہیں کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے کروائی تھی تاہم اب بولنگ کا یہ بدترین ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام ہوگیا۔

سری لنکن فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.