جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مٹھی میں بلاول بھٹو زرداری کیلئے پُرتکلف کھانوں کا اہتمام

مٹھی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے پُرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ بلاول بھٹو کے اعزاز میں مٹھی کے تفریحی مقام گڈی بھٹ پر عشائیہ رکھا گیا۔

عشائیے میں چکن، مٹن، مچھلی، باربی کیو، مختلف دال، سبزیوں کی ڈشیں تیار کی گئیں، عشائیے میں مٹھائیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڈی بھٹ کے مقام سے شہر کا نظارہ کیا اور  آتش بازی کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.