وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری کی تصدیق کردی،وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت لمپی اسکن ویکسین درآمد کرنے کے لیے فوری انتظامات کررہی ہے۔
اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسانوں پر مویشیوں کی بیماری لمپی اسکن کے کوئی مضمرات نہیں۔ لمپی اسکن بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ مویشیوں کا ابلا ہوا دودھ اور اچھی طرح پکا ہوا گوشت انسانی استعمال کیلئے محفوظ ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، لمپی اسکن کی بیماری مچھروں، مکھیوں اور کھٹمل کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پہلے سے دستیاب بھیڑ، بکری کی پاکس ویکسین لمپی اسکن وائرس کیخلاف مؤثر ہے۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن بیماری بہاولپور، کراچی، جامشورو، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے مویشیوں میں پائی گئی ہے۔
Comments are closed.