لاہور موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت محمود پر فردِ جرم عائد کی گئی۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ فردِ جرم عائد کرنے پر دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حساس کیس ہونے کے باعث ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے۔
عدالت میں 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیا گیا تھا، پیش کیئے گئے چالان میں کل 35 گواہوں کے بیانات لگائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کا واقعہ گزشتہ سال ستمبر 2020ء میں پیش آیا تھا۔
ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کی تھی۔
Comments are closed.