منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

موٹر سائیکل پر بیٹھی خواتین چادر پہن کر بیٹھیں، بہروز سبزواری

کباچہ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ خواتین موٹر سائیکل پر چادر اوڑھ کر بیٹھیں۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے بہروز سبزواری نے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے شو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں خواتین کی آزادی کے خلاف نہیں ہوں، انہیں پورا موقع ملنا چاہیئے، مجھے غصہ آتا ہے کہ وہ برقع میں نوکری کرنے جاتی ہیں لیکن ہماری قوم کے مردوں کے اندر ریڈار لگے ہوئے ہیں، پیدل چل رہے ہوں یا موٹرسائیکل پر جا رہے ہوں، خواتین کو گھورتے رہیں گے۔

انہوں نے معاشی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی شکایت کرتا ہے کہ بہت موٹر سائیکلیں ہوگئیں جو کہ ایک ضرورت ہے۔ سب کے پاس گاڑی نہیں ہوسکتی اس میں کوئی بُرائی نہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی خواتین کے لباس نامناسب ہوتے ہیں، ایسی خواتین اُوڑھ لپیٹ کر چادر پہن کر بیٹھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردوں سے بھی ان کی نگاہ کا سوال کیا جائے گا، انہیں اپنی نگاہ نیچی رکھنی چاہیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.