حیدرآباد سکھر موٹروے کرپشن کیس میں نیب نے احتساب عدالت حیدرآباد میں ریفرنس دائر کر دیا۔
ریفرنس میں مٹیاری۔نوشہرو فیروز سیکشن کے منصوبے میں 5 ارب 80 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید، لینڈ ایکویزیشن افسر منصور عباسی اور بینک افسران سمیت 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں 12 ملزمان گرفتار ہیں، جبکہ 5 مفرور اور 2 ضمانت پر ہیں۔
احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان سابق ڈی سی مٹیاری، لینڈ ایکویزیشن افسر عاشق کلیری اور اسلم پیرزادہ کی نشاندہی پر مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔
ملزم عاشق کلیری اور اخلاق شاہ نے ایک ارب 30 کروڑ 10 لاکھ روپے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔
عدالت نے مزید کارروائی کے لئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.