موٹروے پولیس نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر آزا خیل اور نوشہرہ کے درمیان سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ موٹروے ایم ون پر برہان تا پشاور سیلاب کے خدشات موجود ہیں۔
موٹر وے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پرحب سے بیلہ اور بوستان سے دلسورا بھی سیلاب کا خطرہ ہے، قومی شاہراہ پر سندھ کے علاقے کنڈیارو، مورو، سکرنڈ سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مٹیاری کے قریب ہٹری، میانی فاریسٹ، چلگری، باڈیرو اور کھنڈو میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
آئی جی خالد محمود نے کہا کہ موٹر وے پولیس سیلاب متاثرین کی بروقت مدد کےلیے کردار ادا کر رہی ہے۔
Comments are closed.