پولیس نے گجر پورہ کے قریب موٹروے پر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم عابد ملہی اور ساتھی شفقت کے خلاف چالان تیار کرلیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزمان کے خلاف چالان 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 40 گواہان شامل ہیں۔ گواہان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کا مدعی اور 15 پر کال کرنے والا شخص بھی شامل ہے۔
چالان کے متن میں کہا گیا کہ سانحے کے وقت 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ جیل میں کی۔ ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کروائی گئی۔
متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا۔ خاتون نے ایک مرتبہ پولیس اور 2 بار جوڈیشل مجسٹریٹ کو بیان ریکارڈ کروایا۔
مرکزی ملزم عابد ملہی اور ساتھی شفقت سے برآمدگی بھی کی گئی۔ شفقت نے ڈنڈا بالامستری کے گھر سے برآمد کروایا۔ عابد ملہی نے پستول تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے برآمد کروایا۔ پولیس نے عابد ملی اور شفقت کا موبائل فون برآمد کیا۔
چالان کے مطابق عابد ملہی نے خاتون سے لوٹی ایک لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کردی۔ عابد ملہی نے خاتون کے سونے کے کڑے اور اے ٹی ایم بھی برآمد نہیں کروایا۔
شفقت نے اقبال جرم کرلیا اور دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ شفقت عرف بگا کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہٰی نے ریکارڈ کیا۔ جب کہ عابد ملہی نے بھی تفتیشی کے روبرو اعتراف جرم کیا اور دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کروایا۔
The post موٹروے زیادتی کیس: پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان تیار کرلیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.