مون سون ہوائیں سندھ پر کل سے اثر انداز ہو سکتی ہیں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے زیرِ اثر تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور بدین میں 22 سے 25 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔
کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ، خیر پور، جیکب آباد، شکار پور، جامشورو میں 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
Comments are closed.