american hookup lisa wade pdf best site to hookup with older woman hookup Illinois carolina sweets hookup hotshot arduino led hookups hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مون سون کے موسم میں بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟

مون سون کے موسم میں ہوا میں نمی کے باعث بال کمزور اور روکھے ہوجاتے ہیں جس سے بالوں کے گرنے کی شکایت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

غذا میں چند درج ذیل چیزوں کا خیال کرکے آپ اپنے بالوں کو گرنے سے بچاسکتے ہیں۔

میتھی دانہ

میتھی دانے کو اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرنا بہت مفید ہے۔ آپ اسے دہی میں مکس کرکے بھی کھاسکتے ہیں یا چاہیں تو سالن میں شامل کرلیں۔

اس کے علاوہ آپ اپنی ناریل کے تیل کی بوتل میں میتھی کے بیج ڈال کے رکھ لیں اور نہانے سے دو گھنٹے قبل اس تیل سے مالش کریں۔ اس سے آپ کو روکھے بالوں سے نجات ملے گی اور نئے بال بھی آسکتے ہیں۔

اگر آپ کے بال کسی ہارمونل مسئلے کی وجہ سے گِر رہے ہیں  تو میتھی دانہ انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

الیو یا تخمِ ہالیوں

تخمِ ہالیوں (Garden cress seeds) آئرن سے بھرپور غذا ہے، بس انہیں بھگو کر رکھ دیں اور رات کو دودھ کے ساتھ کھالیں۔

اگر آپ دودھ نہیں پیتے یا پھر دودھ سے الرجی ہو تو تخمِ ہالیوں آپ کے لیے بہترین غذا ہے، انہیں میٹھے میں شامل کرلیں یا پھر ان کے لڈو تیار کرکے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرکے لطف اندوز ہوں۔

یہ سرطان کے مریضوں کو کیموتھراپی کے دوران بال گرنے کے مسئلے سے نمٹنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

جائفل

آپ چاہیں تو ایک چٹکی جائفل کو تخمِ ہالیوں کے ساتھ دودھ میں شامل کرکے بھی لے سکتے ہیں۔

جائفل وٹامن بی 6، فولک ایسڈ اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بالوں کے گرنے اور تناؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ گھی، ہلدی اور دہی کو بھی اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرنے سے بالوں کے گرنے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.