st louis hookups reddit office hookup hookup Uniondale hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مون سون کی شدت برقرار، آج بھی کراچی میں بارش متوقع

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون سسٹم کی شدت برقرار ہے، جس کے تحت آج بھی یہاں بارش متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مون سون کے سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان اور مشرقی سندھ پر موجود ہے، اس سسٹم کا پھیلاؤ وسطی سندھ اور بلوچستان تک آ رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا ہے کہ آج بھی کراچی سمیت مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ رات تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کل رات تک سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش جاری رہے گی۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں 20 اگست کی صبح تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرٍ اثر ہونے والی بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں 21 اگست کی شام یا رات تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں کل صبح 8 بجے سےآج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 102 اعشاریہ 2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

کراچی میں ایم نائن لنک روڈ پر ملیر ندی کے سیلابی پانی میں بہنے والی گاڑی ندی سے ملی گئی، تاہم گاڑی میں سوار 7 افراد کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صدر میں 60، قائد آباد میں 49، یونیورسٹی روڈ پر 44 اعشاریہ 7، گڈاپ ٹاؤن 37 اعشاریہ 4، سعدی ٹاؤن میں 30 اعشاریہ 1، اورنگی ٹاؤن میں 8 اعشاریہ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جناح ٹرمینل پر 21 اعشاریہ 4، اولڈ ایئر پورٹ پر 19 اعشاریہ 1، فیصل بیس پر 13، ناظم آباد میں 13 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی طرح گلشنِ معمار میں 12، سرجانی ٹاؤن میں 11 اعشاریہ 7، ڈی ایچ اے میں 11 اعشاریہ 3، کیماڑی میں 10، نارتھ کراچی میں 9 اعشاریہ 4 اور کورنگی میں 24 اعشاریہ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.