کراچی میں آج پرانے ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں 25.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر 18.5، قائدآباد میں 11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سعدی ٹاؤن 10، پی اے ایف بیس فیصل پر 8.5، پی اے ایف مسرور بیس 7، کیماڑی میں 6.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جناح ٹرمینل 6، ناظم آباد میں 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.