بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مون سون کا مضبوط سسٹم کل سندھ میں داخل ہوگا

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14جولائی سےمون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہوسکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔

ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے،تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، نوابشاہ اور دیگر اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، تیز بارشوں کے باعث کیرتھر رینج میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں کل شام سے بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے 3 سے 4 دن اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں، شہر قائد میں 60 سے 70 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ  5 سے 11 جولائی تک شہر میں 342 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی، کراچی میں آئندہ مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 جون سے اب تک ملک بھر میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔

 بلوچستان کے علاقوں ژوب، زيارت، بارکھان، بولان اور پسنى میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائی کو ہوا کا کم دباؤ سندھ کے علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہو گا، سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.