منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

مونمون دتہ بےہودہ کمنٹس کرنے والے پاپارازیوں پر برس پڑیں

بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ببیتا ایّر کا کردار ادا کرنے والی مونمون دتہ بےہودہ کمنٹس کرنے پر پاپارازیوں پر برس پڑیں۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونمون دتہ حال ہی میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں موجود چند میڈیا پرسنز سے کہہ رہی ہیں کہ پیچھے موجود کراؤڈ کو بےہودہ جملے بولنا بند کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مجمے کے پیچھے کھڑے بےہودہ جملے بولتے ہیں اور وہ سنائی دیتے ہے، انہیں چاہیے کہ وہ یہ کمنٹس کرنا بند کریں، آج کل لوگ ایسے ہوگئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔

 ان کی اس بات پر ان کے پرستاروں نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ مونمون دتہ نے جو کہا وہ درست ہے، پاپارازی جو آپس میں کمنٹس کرتے ہیں وہ غلط ہے جو کہ کیمرے میں محفوظ ہوجاتا ہے۔

ایک اور فین نے کہا کہ جب آپ کسی سے عقیدت رکھتے ہیں تو پھر اس کی عزت بھی کرنی چاہیے۔

view=”” this=”” post=”” on=”” instagram

=”” a>

a=”” shared=”” by=”” viral=”” bhayani=”” (@viralbhayani)=””

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.