تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکاؤنٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کردی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق مونس الہٰی نے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد رقم نکلوائی۔
دستاویز کے مطابق رقم جمع اور نکلوانے میں استعمال تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں، مونس الہٰی کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔
دستاویز کے مطابق مونس الہٰی کی 6 مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کردیا گیا ہے، قصور میں 5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا ہے۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مونس الہٰی نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں۔
Comments are closed.