پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

مونس الہٰی کے دوست کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے قریبی دوست فاران خان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

احمد فاران کی بازیابی کے لیے درخواست اس کے بھائی سلمان ظہیر نے دائر کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے درخواست سماعت کے لیے جسٹس عالیہ نیلم کو بھجوا دی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ احمد فاران خان کو گرفتار نہیں کیا، وہ ہماری تحویل میں نہیں ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے احمد فاران کو آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے کہا تھا کہ میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا تھا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.