بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

مونس الہٰی کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس اور گھپلوں سے متعلق مونس الہٰی کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

نیب انکوائری رپورٹ کے مطابق مونس الہٰی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنتے ہی مونس الہیٰ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، انہوں نے اپنے فرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں۔

رپورٹ کے مطابق مونس الہٰی نے جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی وغیر ملکی بھاری رقم جمع کرائی،انہوں نے جولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سےز ائد اراضی خریدی، خریدی گئی اراضی بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی۔

مونس الہٰی نے اپنے والد کے چیف منسٹر کے عہدے کا غلط استعمال کیا، انہوں نے گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی۔

واضح رہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نیب کی تحویل میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.