بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

مونس الہٰی کی اہلیہ کا پی این آئی میں نام ڈالنے کا اقدام چیلنج

لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہٰی کی بیوی نے بیرون ملک جانے سے روکنے کی لسٹ میں نام ڈالنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزام پر 5 جنوری کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس ملا، وقت کی کمی کی وجہ سے 6 جنوری تک جواب نہیں دے سکیں۔

مونس الہٰی کی اہلیہ نے کہا کہ خاوند اور سسر کے پی ٹی آئی کو دھوکا دینے سے انکار پر انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام (پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ) پی این آئی ایل میں ڈالا گیا ہے، بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.