لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔
عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
نیب کی جانب سے دائر رخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوئے، نہ ہی انہوں نے تفتیش جوائن کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔
Comments are closed.