جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

مونس الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی ایک اور سمری شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الہٰی نے سوشل میڈیا پر پنجاب اسمبلی توڑنے کی ایک اور سمری شیئر کردی۔

مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  لکھا کہ ’وعدہ پورا کردیا‘۔

اس سے پہلے جس سمری کا عکس سامنے آیا تھا، اس پر درج تاریخ پر اوور رائٹنگ کی گئی تھی۔

 اب مونس الہٰی نے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں تاریخ صاف صاف لکھی ہے۔

مونس الہٰی کے شیئر کیے گئے عکس میں پنجاب اسمبلی کا مونوگرام موجود ہے، جبکہ اس سے پہلے جو سمری سامنے آئی تھی، اس پر مونوگرام موجود نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.