بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مونس الہٰی نے ترین گروپ کو پرویز الہٰی کا اہم پیغام پہنچادیا

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی وزارت اعلیٰ کے لیے حمایت مانگنے جہانگیر ترین گروپ کے  پاس پہنچ گئے۔

مونس الہٰی نے عثمان بزدار کا صوبے کی وزارت سے دیا گیا استعفیٰ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

مونس الہٰی کی ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کے گھر آمد ہوئی، جہاں مونس الہٰی نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق پرویز الہٰی کا اہم پیغام پہنچایا۔

رہنما ق لیگ نے نعمان لنگڑیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مائنس بزدار کا مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے، ترین گروپ بھی حمایت کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.