وزیر داخلہ پنجاب عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مونس الہٰی عادت سے مجبور جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں۔
مونس الہٰی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے متعلق ٹوئٹ کے جواب میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ یہ رن آف الیکشن ہے، آپ نے تسلیم کرلیا کہ پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس ہوا ہی نہیں تھا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کے پارلیمانی پارٹی کے خط کی غیر قانونی حیثیت اپنی جگہ، یہ خط جعلی اور آج جاری کیا ہوا لگتا ہے۔
عطا تارڑ نے مونس الہٰی سے سوال کیا کہ اگر کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اس کی خبر اور ویڈیو کیوں نہیں جاری کی گئی؟ الیکشن مہم بہت عرصے سے چل رہی تھی اور اجلاس کا خیال آپ کو الیکشن سے ایک دن پہلے آیا؟
Comments are closed.