وفاقی وزیر مونس الہٰی سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کا جاری کیے گئے اعلامیے میں کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف اس وقت نیب میں کوئی انکوائری زیرِ التواء نہیں۔
’’مونس کی گرفتاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘‘
نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مونسی الہٰی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اعلامیے میں نیب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں نیب کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
نیب کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی کو گرفتار کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
Comments are closed.