بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مونال ہوٹل معاملہ: عدالت کی کمشنر آفس کو ریسٹورنٹ کی سیل پیر تک نہ چھیڑنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمشنر آفس کو مونال ریسٹورنٹ کی سیل پیر تک نہ چھیڑنے کی ہدایت کردی۔ 

عدالت عالیہ میں مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کے خلاف اپیل میں متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ 

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیل کرنے کا حکم سی ڈی اے اور وائلڈ لائف بورڈ کو تھا، یہ کام کمشنر آفس نے کردیا۔

سی ڈی اے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرا خیال ہے کمشنر آفس نے جلدی میں سیل کرنے کا عمل کیا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ چیف کمشنر صاحب جو 2 عہدے رکھتے ہیں شاید ٹوپی بدلنا بھول گئے ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایشو یہ ہے کیا سیل کرنے کا کوئی آرڈر کمشنر آفس کو تھا کہ نہیں۔

عدالت نے کمشنر آفس کو مونال ریسٹورنٹ کی سیل کو پیر تک نہ چھیڑنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے چیف کمشنر آفس کے مجاز افسر کو پیر کو عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.