بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو دلچسپ انداز میں خراج تحسین

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے نسیم شاہ کے آخری دو چھکوں کی بدولت افغانستان کو شکست دے دی، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب نے بھی نسیم شاہ کو دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مومن ثاقب نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا کہ نسیم شاہ نے آخری دو چھکے مار کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو میں گفٹ کے طور پر پلاٹ اور اپنا گردہ دیتا ہوں۔

مومن ثاقب نے کہا کہ نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی، انہوں نے شارجہ اسٹیڈیم میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مار کر ٹیم کو جتوایا، وہ نسیم شاہ نہیں بلکہ نسیم میانداد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.