بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مومنٹم ہمارا شروع سے بنا ہوا ہے، ہم جیت کیلئے یہاں ہیں: ایرون فنچ

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ مومنٹم ہمارا شروع سے بنا ہوا ہے اور ہم جیت کے لیے یہاں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم فارم میں ہے، اچھا کھیلتی ہوئی آ رہی ہے، یہ سب ہمارے ذہن میں ہے۔

ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے پانچ لگاتار میچز جیتے ہیں، ماضی میں رزلٹ کیا رہے اس بارے میں نہیں سوچ رہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عماد وسیم پاور پلے میں اچھی بولنگ کر رہے ہیں، شاداب کی بولنگ بھی اچھی ہے، پاور پلے بڑا اہم ہوتا ہے چاہے آپ بولنگ کر رہے ہوں یا بیٹنگ۔

جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین سے سیمی فائنل سے متعلق مداح نے اہم سوال کرلیا۔

آسٹریلوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ شاہین آفریدی اچھی فارم میں ہیں پاور پلے بڑا اہم ہوگا، ہمیں پاور پلے میں رنز کرنا ہوں گے۔

ایرون فنچ نے کہا کہ ٹاس زیادہ اہم نہیں ہوتا آپ کو زیادہ سے زیادہ رنز کرنا ہوتے ہیں، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کے لیے ہر کمبی نیشن پر غور کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی اچھی ہے جبکہ پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے ہمارا ایک اچھا امتحان ہوگا۔

سابق سری لنکن کپتان ماروان اتاپتو نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اچھا لگتا ہے کہ آسٹریلین کرکٹرز دوسرے ممالک کی کرکٹ سے منسلک ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.