کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے پاکستان نے افغانستان کو خط لکھ دیا۔
خط میں افغان حکام کو کہا گیا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کو تلاش کر کے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے۔
خط کے مطابق مولانا مسعود اظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں۔
مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے خط وزارت خارجہ کی طرف سے لکھا گیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے معاملے کو حساس قرار دے کر بات کرنے سے گریز کیا۔
Comments are closed.