بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا فضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کرینگے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔

یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے، 3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک ہیں، غریب کا خانہ خراب ہو گیا، خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی، زرِ مبالہ کم ہو گا تو افراطِ زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم کی بجائے عوام کو صفائی پیش کریں، ہر ماہ 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، 100 فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.