پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

مولانا فضل الرحمٰن کا انکار جمہوریت کی خوبصورت نشانی ہے: کشور زہرا

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا مذاکرات سے انکار کرنا جمہوریت کی خوبصورت نشانی ہے۔

یہ بات حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اور پی ٹی آئی دونوں مذاکراتی ٹیمیں نیک نیتی سےکام کر رہی ہیں۔

لاہورتحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ ہونے والے…

کشور زہرا کا مزید کہنا ہے کہ حکومتِ وقت بات چیت کے لیے تیار بیٹھی ہے۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی حکمتِ عملی ملک بچانے کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.