جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، اس دوران سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا بھی ذکر ہوا۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے پوچھا کہ گنڈا پور کیسے ہیں؟ جس پر مولانا فضل الرحمٰن نے جواب دیا کہ گنڈا پور بہادر قوم ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو زرداری کو کہا کہ کچھ لوگ قوم کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، سربراہ جے یو آئی کے جواب کے بعد بلاول بھٹو اور قمر زمان کائرہ نے قہقہ لگایا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔
Comments are closed.