بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا فضل الرحمان کو لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیکل رپورٹس ٹھیک اٙئی ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

وزیراعظم نےاسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا فضل الرحمان کا بہترین علاج یقینی بنائیں۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

گزشہ روز جعمیت علماء اسلام کے ترجمان کا مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا کو لبلبے کا عارضہ ہے، ٹیسٹ رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز ان کا مزید علاج تجویز کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد وہ حج پر جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.