پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے نوجوان نسل کو ورزش کرنے کی تلقین کی ہے۔
سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل خود بھی متحرک نظر آ تے ہیں اور اپنی مصروفیات سے متعلق اپنے فالوورز کو بھی آگاہ رکھتے ہیں۔
ہمیشہ محبت اور خوش اخلاقی کا پیغام دینے والے مولانا طارق جمیل نے اب نوجوان نسل کو اپنی صحت پر توجہ دینے اور ورزش کرنے کا پیغام دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مولانا طارق کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں اُنہیں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کلپ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ جس کے پاس آدھا گھنٹہ نہیں ہے اپنی صحت کی حفاظت کے لیے اُسے صحت مند رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ صحت بہت ضروری ہے، دورانِ خون چلتا رہے یہ بہت ضروری ہے، ورنہ بڑھاپا آ جاتا ہے۔
Comments are closed.