بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا طارق جمیل کی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عوام سے اپیل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عوام سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت قوم کو توبہ کرنے کی ضرورت ہے، پورے ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت جو جتنی استطاعت رکھتا ہے وہ اپنی حیثیت کے مطابق ان متاثرہ لوگوں کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑی زکوٰۃ سب سے بڑا صدقہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.