
معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پوری قوم سے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کی اپیل کر دی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت سارے سیاسی اختلافات بھلا کر ہم پوری قوم ایک ٹیم کی طرح اس مصیبت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرے نبی ﷺ نے فرمایا کہ جو میری امت کی دنیاوی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین صحت اور فلاحی اداروں نے تخمینہ لگایا ہے کہ ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔
وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے مطابق چند ہفتوں میں لاکھوں افراد آلودہ پانی، مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثر ہوں گے۔
ڈاکٹر شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Comments are closed.