معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے آنکھ کا آپریشن کروالیا جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ طلباء اور دیگر چاہنے والوں کو بیان دیتے نظر آرہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے آنکھوں پر کالا چشمہ پہنا ہوا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کی دائیں آنکھ میں موتیا کا آپریشن ہوا تھا جس کی وجہ سے اُنہیں کالا چشمہ لگانا پڑا۔
اُنہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے خصوصی جاری سیریز پیغامِ قرآن نے مجھے آرام نہیں کرنے دیا اور میں دنیا بھر کے طلباء اور عوام کے لیے لیکچر دینے آیا ہوں۔
طارق جمیل کی پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اُن کی مکمل صحتیابی کے لیے دُعاگو ہے۔
Comments are closed.