بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا طارق جمیل کا کرتار پور راہداری کا دورہ

معروف پاکستانی اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز نارووال میں کرتار پور راہداری کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرتار پور انتظامیہ کے وفد نے درشن دیوی پر مولانا طارق جمیل کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

انتظامیہ نے مولانا صاحب کو تحائف بھی پیش کیے جن میں کرپان اور سروپ شامل تھے۔

مولانا طارق جمیل کی قیادت میں کرتار پور راہداری کا دورہ کرنے والے وفد کو کرتار پور راہداری پر بریفنگ بھی دی گئی۔

کرتار پور انتظامیہ نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو پاکستان نے کرتار پور کوریڈور کے کاروباری ملاقاتوں کے لیے مبینہ طور پر استعمال کرنے سے متعلق بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا تھا۔

اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ صرف ایک من گھڑت بھارتی سازش ہے جو کرتار پور کوریڈور کو بھارت اور دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کے لیے کھولنے کے پاکستان کے تاریخی اقدام کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے، اس لیے ملک میں موجود ہر کمیونٹی کے مذہبی  اور قابلِ احترام مقامات کے تقدس کو یقینی بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.