بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا طارق جمیل کا عمران خان کو 3دن تبلیغی جماعت کیساتھ گزارنے کا مشورہ

پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 3 دن تبلیغی جماعت کے ساتھ گزارنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں ستائیسویں شب، شبِ قدر نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں بھی محفل خصوصی اہتمام کیا گیاتھا۔

بنی گالا میں شبِ دعا میں مولانا طارق جمیل نے شرکت کی اور بیان دیا، اس دوران مولانا طارق جمیل کی جانب سے عمران خان سمیت اُن کی جماعت کے تمام کارکنان کو 3 دن تبلیغی جماعت کے ساتھ گزارنے کا مشورہ دیا گیا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ’میری زندگی کے 50 سال تبلیغ میں گزرے ہیں، تمام کارکنان کو تبلیغ میں حصہ لینا چاہیے اس عمل سے اِنہیں بہت فائدہ ہوگا۔‘

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کو بھی میرے ہمراہ 3 دن تبلیغی جماعت کے ساتھ گزارنے چاہیے، اس عمل سے اِن کا ایمان تازہ اور اللّٰہ سے مزید قربت نصیب ہوگی۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.