بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا طارق جمیل نے حادثے کی خبروں کی تردید کردی

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے حادثے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مولانا طارق جمیل حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں تاہم اب اُن کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر موجود مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پیغام میں بتایا گیا کہ ’ مولانا طارق جمیل کے حوالے سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ وہ حادثے کا شکار ہوگئے جوکہ بالکل بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔‘

گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔

 پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ’مولانا طارق جمیل صاحب بالکل ٹھیک اور خیروعافیت سے ہیں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.