جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے سکھر، شکار پور، گڑھی یاسین، رتوڈيرو اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
جے یو آئی کے اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سیلاب متاثرین میں نقد رقم تقسیم کی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کل لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، دادو، جوہی اور دیگر علاقوں کا فضائی دورہ بھی کریں گے۔ جبکہ وہ سکھر، پنوعاقل، گھوٹکی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے کہا کہ سیلاب متاثرین کے دکھ کی گھڑی میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Comments are closed.