انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل فل سالٹ کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو ستمبر میں انگلش ٹیم کے ساتھ ضرور پاکستان آؤں گا، پہلے بھی جب پاکستان آیا تھا تو بہت انجوائے کیا تھا۔
فل سالٹ نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دنیا بھر کے نوجوان کرکٹرز کی ڈویلپمنٹ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، مجھے فرنچائز لیگ کھیلنے کا پہلا موقع لاہور قلندرز سے ہی ملا تھا، لاہور قلندرز کا پی ڈی پی مثالی پروگرام ہے، بہت سے پلیئرز اس کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بیٹرز کیلئے ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے، پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار ٹاپ پر ہے، رنز بنانا مشکل ہے، انگلش کرکٹرز کی فرنچائز لیگ میں پرفارمنس کو انگلینڈ سیٹ اپ فالو کرتا ہے۔
فل سالٹ نے کہا کہ قرنطینہ سے باہر نکل کر فیلڈ میں آنے کیلئے بے تاب ہوں، امید ہے اس بار لاہور قلندرز کیلئے ٹرافی جیتیں گے۔
انگلش کرکٹر نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالےسے کس کو کیا محسوس کرنا، یہ ہر کسی کا اپنا فیصلہ ہے۔
Comments are closed.