موسم گرما میں ہمیں اپنے کھانے پینے کی عادت کو اس طرح تبدیل کرنا چاہیے جو کہ اس موسم سے مناسبت رکھتا ہو۔
موسم سرما میں ہم مختلف اقسام کے بھاری یا چکنائی کی حامل اشیا کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اب موسم کی تبدیلی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خوراک کا انتخاب کریں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خاص خیال یہ رکھنا چاہیے کہ کھانے پینے کی اشیا ہلکی اور زود ہضم ہوں۔ البتہ اس میں ایسی اشیا کو شامل کیا جاسکتا ہے جو کہ جسم میں پانی کی مقدار میں اضافے کا باعث بنے، اس سلسلے میں سب سے پہلی چیز تو وافر مقدار میں پانی پینا ہے، اس میں ہم تازہ پھلوں کے جوس کو شامل کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے بہت سی سبزیاں اور پھل ہیں جو کہ نہایت ہی مفید ہیں۔
یہ غذایت سے بھرپور اور صحت کے لیے مفید اجزا اپنے اندر رکھتی ہے۔ یہ باآسانی ہضم اور معدے کے لیے نہایت ہی مفید ہے۔ یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ یہ 96 فیصد پانی پر مشتمل ہے۔ اگر آپ اسے سالن کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اسے بطور جوس بھی لیا جاسکتا ہے، جو انناس، لوکی اور اورنج کو ملاکر بنایا جاتا ہے۔
اسے بھی پکائے بغیر بطور سلاد استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی کھیرے کی طرح جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے اور تازگی پیدا کرنے کے ساتھ توانائی فراہم کرتا ہے، جلد کے لیے مفید اور فائبر، وٹامن اے اور سی کا مخزن ہے۔
یہ گرمیوں میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اور اس کے جوس کی چسکیاں تو بہت ہی مزیدار ہوتی ہیں اور گرمی کو بھگاتا ہے۔ یہ جسم میں تازگی پیدا کرنے کے ساتھ قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ گرمیوں میں اس کے جوس کا بہت زیادہ استعمال مفید ہوتا ہے۔
سبز پھلیوں سے متعدد کری بناکر ان کو چپاتی یا چاول کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے، یہ زود ہضم ہونے کے ساتھ جسم میں پانی کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔
یہ غذایت سے بھرپور اور کم کلوریز کے ساتھ وٹامن کے، میگنیز، فائبر اور وٹامن سی کا مخزن ہے۔
جب ہم جسم میں پانی کی مقدار بڑھانے والی خوراک کا ذکر کرتے ہیں تو اس میں کھیرا سرفہرست ہے۔ یہ بھی باآسانی ہضم ہونے کے علاوہ جلد کی صحت کے لیے مفید اور جسم میں توانائی کو بڑھاتا ہے۔ اسے گرمیوں میں اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنانا نہایت ہی مفید ہے، بالخصوص ٹماٹر کے ساتھ ملاکر سلاد کے طور پر تو اسے ضرور لینا چاہیے۔
Comments are closed.