فالسے کا نام لیتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے، موسم گرما میں سرد تاثیر کے حامل فالسے کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں چوک چوراہوں پر فالسے کے اسٹالز سج گئے ہیں، گرم موسم کے اس پھل کی افادیت بھی اتنی ہی ہے جتنا اس کا ذائقہ مزیدار ہے۔
گرمی کا موسم اور فالسے کا سیزن، سرخ جامنی رنگ، کھٹا میٹھا ذائقہ اور قدرتی اجزاء سے مالا مال فالسہ قدرت کا حسین تحفہ ہے۔
چنیوٹ شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر فالسے کے اسٹالز سج گئے ہیں اور شہری اسے شوق سے خرید رہے ہیں۔
طبی ماہرین فالسے کو گرمیوں کے توڑ کے علاوہ بہت سی بیماریوں کا علاج بھی بتاتے ہیں اور اپنے ہر مریض کو گرمیوں میں فالسے کا شربت پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ بچوں اور بڑوں کی پسند لحمیات، فولاد، پوٹاشیم، پروٹین، آیوڈین اور کیلشیم سے بھرپور کٹھے میٹھے فالسے کا شربت بھی بہت شوق سے پیا جاتا ہے۔
Comments are closed.